بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: ٹریفک پولیس نے کئی درجن چالانز والی 2 گاڑیاں، موٹر سائیکل پکڑلی

ٹریفک پولیس پنجاب نے لاہور سے کئی درجن چالانز والی 2 گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل پکڑلی۔

ترجمان ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق جن دو گاڑیوں اور ایک موٹر سائیکل کو پکڑا گیا ہے، ان پر کئی درجن ای چالانز تھے۔

ترجمان کے مطابق ایک گاڑی پر 63 اور دوسری کے 49 ای چالان ہوچکے تھے، ایک ڈرائیور پر ساڑھے 45 ہزار اور دوسرے پر 29 ہزار 750 روپے جرمانہ عائد ہے۔

سی ٹی او کے مطابق ٹریفک پولیس نے 50 ای چالانز والی موٹر سائیکل پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق پکڑی گئی گاڑیاں اور موٹر سائیکل تھانہ مزنگ اور شمالی چھاؤنی میں بند کردی گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.