بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کشمیر میں مجاہدین نے 5 بھارتی فوجی ہلاک کردیے

سری نگر: جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع میں واقع ڈیرا میں بھارتی قابض فوج اور مجاہدین  کے درمیان تصادم میں فوج کے جے سی او سمیت پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے.

بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق بھارتی سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیر لیا ہے. بھارتی محکمہ دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں (مجاہدین) کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سورن کوٹ میں ڈی کے جی کے پاس ایک گاوں میں آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مجاہدین کے کنٹرول لائن پار کرکے چرمیر کے جنگل میں چھپے ہونے کی خبر ملی تھی جبکہ وہ بھاری ہتھیاروں سے بھی لیس تھے۔

موقع پر اضافی فورس کو تعینات کیا گیا ہے، تاکہ دہشت گردوں کے نکلنے کے سبھی راستے بند کئے جاسکیں۔

مغل روڈ کے پاس ڈیرا میں بھاری فورسز نے مجاہدین کو گھیر لیا تھا تاہم مجاہدین نے بھرپور مقابلہ کیا اور آرمی کے جے سی او سمیت 5 فوجیوں کو ہلاک کردیا.

You might also like

Comments are closed.