بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت یونیورسٹی روڈ پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

احتجاج میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن بھی شریک تھے، شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے۔

علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جان لیوا مہنگائی کی نئی لہر پر وفاقی وزراء شرمندگی کے بجائے عوام کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ مستقبل محفوظ بنانے کے لئے عوام کو گھروں سے نکلنا ہوگا۔ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں بےروزگار نوجوانوں کا احتجاج فیصلہ کن تحریک کی بنیاد بنے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.