بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شیخوپورہ: ہلاک ڈاکو کے لواحقین کی تھانے میں گھس کر توڑ پھوڑ

شیخوپورہ میں پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے  مبینہ ڈاکو کے لواحقین  نے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تھانہ فیکٹری ایریا میں شیشوں سمیت کمپیوٹرز توڑ ڈالے، مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

مبینہ ڈاکو کی والدہ نے الزام عائد کیا کہ میرے بیٹےکو پولیس نے گرفتار کرکے قتل کیا، اعلیٰ حکام پولیس کے ہاتھوں میرے بیٹے کے قتل کا نوٹس لیں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں اور شہریوں کا مقابلہ ہوا تھا، شہریوں کے ہاتھوں زخمی تین ڈاکو پولیس کے سپرد کیے گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک زخمی ڈاکو قیصر ٹی ایچ کیو فیروز والا میں دم توڑ گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.