بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، مالی پریشانیوں سے تنگ ایک شخص کی خودکشی

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں ایک شخص نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت محمد فہیم کے نام سے ہوئی ہے اور وہ 6 بچوں کا باپ تھا۔

پولیس کے مطابق خودکشی سے قبل فہیم نے بیوی کو نیند کی گولیاں دے کر سلادیا تھا، واقعہ کے وقت بیٹیاں ٹیوشن پڑھنے گئی ہوئی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی فہیم دو سال سے رکشہ چلا رہا تھا اور مالی پریشانیوں کا شکار تھا۔

متوفی کے بہنوئی کا کہنا ہے کہ فہیم کی پانچ بیٹاں اور ایک بیٹا ہے، پیسے نہ ہونے کے باعث فہیم نے تین ماہ سے فلیٹ کا کرایہ نہیں دیا تھا۔

بہنوئی عمیر کے مطابق متوفی پر بینک کا ایک لاکھ روپے سے زائد کا قرض بھی تھا جس کے سبب محمد فہیم اکثر پریشان رہتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.