بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور، ڈینگی سے مزید 2 اموات، 204 نئے کیسز رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، لاہور میں مزید 2 اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ 204 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ڈینگی کے نئے مریضوں میں سے 159 کا تعلق لاہور سے ہے۔

ملک میں ڈینگی وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ڈینگی مریض انتقال کر گئے۔

دوسری جانب پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں ڈینگی کیسز میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق سردی بڑھنے کے باعث خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں کمی ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.