بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایف آئی اے کی کارروائی 2 ملین سے زائد غیر ملکی کرنسی برآمد

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)  کمرشل بینکنگ سرکل نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی حوالہ ہنڈی، کرنسی خرید و فروخت میں ملوث ایکسچینج کمپنی کے آفس پر چھاپہ مارا، چھاپے میں 2 کروڑ23 لاکھ پاکستانی روپے اور 2.2 ملین مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کی گئی۔

ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثناء اللّٰہ عباسی کی ہدایات پر ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کارروائی میں منیجر عامر منظور اور انیس حیدر شاہ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے گئے۔

برانچ سے بغیر ریکارڈ کےکیپٹل سے زیادہ کرنسی برآمد ہونے پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

 ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے  5 گھنٹے کی تمام کارروائی کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی گئی، کرنسی ایکسچینج یونین کے صدر اور سیکرٹری بھی چھاپہ کے دوران ہمراہ تھے۔

ڈائریکٹر وقار احمد چوہان کا کہنا ہے کہ غیرقانونی خرید و فروخت، حوالہ ہنڈی میں ملوث کمپنیز کےخلاف کارروائی جاری رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.