بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، سی ویو پر پھنسے جہاز سے ڈیزل نکالنے کا کام شروع ہونے کےبعد معطل

کراچی کے ساحل پر پھنسے ہوئے ہینگ ٹونگ 77 جہاز  سے ڈیزل نکالنے کا کام شروع ہونے کے بعد معطل کردیا گیا ہے۔

کے پی ٹی ذرائع کے مطابق تیز سمندری لہروں کے سبب کام روکا گیا ہے۔

حکام کے مطابق مستقل کام ہوا تو دو گھنٹوں میں ڈیزل نکال لیا جائے گا۔

سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے ٹگ بوٹس کو آپریشن کی اجازت نہیں مل سکی، جہاز کے ریت میں مزید دھنسنے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ سی ویو کے ساحل پر کئی روز سے مال بردار بحری جہاز پھنسا ہوا ہے، سی ویو پر پھنسے کارگو جہاز میں لاکھوں لیٹر ڈیزل موجود ہونے کا انکشاف بھی ہوا تھا۔

پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ دو طاقتور ٹگس جہاز کو ریت سے نکالنے کے لیے تیار ہیں

شپنگ ماہرین کے مطابق استنبول سفر کے لیے جہاز میں تقریباً 5 لاکھ لیٹر ڈیزل موجود ہونا چاہیے، تسمان اسپرٹ کی طرح جہاز سے تیل رسنے کا امکان نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.