کراچی میں دھند آتے ہی حادثات ہونے لگے ہیں جبکہ پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔
نجی یونیورسٹی کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔
کراچی ایئرپورٹ سے اندرون اور بیرون ملک جانے والی 5 پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔
دھند کے باعث اورنگی ٹاؤن، ملیر، ایئرپورٹ اور سپر ہائی وے لنک روڈ پر حد نگاہ سو میٹر تک رہ گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں دو سے تین روز صبح سویرے دھند رہنے کا امکان ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.