بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب نے 7 افریقی ممالک کیلئے پروازیں معطل کردیں

سعودی عرب وزارت داخلہ نے جنوبی افریقا سمیت 7 ممالک کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے کورونا وائرس کی نئی جنوبی افریقی قسم کے تحت 7 ممالک کےلیے پروازیں معطل کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریاض نے 7 ممالک کےلیے پروازیں معطل کی ہیں، اُن میں جنوبی افریقا، نمیبیا، موزمبیق، زمبابوے اور دیگر افریقی ملک شامل ہیں۔

دوسری طرف انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے جنوبی افریقا میں  5 دسمبر سے شروع ہونے والا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ معطل کردیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.