بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ سے متعلق کیا کہا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اُن کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کھیل سے اپنی اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق گفتگو کی ہے۔

کراچی میں منعقدہ تقریب سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے خطاب کیا اور اپنے اپنے کھیل سے جڑی خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

شعیب ملک نے بتایا کہ ریٹائرمنٹ سے قبل ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ جیتنا چاہتا تھا۔

قومی کرکٹرز کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی پر آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے پیشکش ملنے لگی۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی اور ٹی20 ورلڈ کپ جیت چکا ہوں اب ایک ایونٹ رہ گیا ہے اور وہ ون ڈے ورلڈ کپ ہے۔ اس بار ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کے قریب تھے۔

ریٹائرمنٹ سے متعلق انہوں نے کہا کہ فی الحال کوئی ارادہ نہیں۔ جب بھی کرکٹ چھوڑوں گا، عزت کے ساتھ چھوڑوں گا، کپتان نے مجھ سے کہا ہے کہ وہ مجھے ٹیم میں چاہتے ہیں۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی نے ایک اوور میں میچ ختم کرنے کا پہلے ہی کہہ دیا تھا۔

ثانیہ مرزا نےاپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کہا کہ میں ٹینس چھوڑنے سے قبل مزید 2 گرینڈ سلم جیتنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں کئی بار کراچی آچکی ہوں اور ہمیشہ ہی یہاں اچھا استقبال ہوتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.