چیئرمین میٹرک بورڈ نے جنرل گروپ کے دو امتحانی مراکز پر پرچے دوبارہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں جہاں کل پرچے نہیں لیے جاسکے وہ دوبارہ ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں نویں دسویں کے پرچے ختم ہونے پر ان دو پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
اس سے قبل مشیر بورڈ اور جامعات نثار کھوڑو صوبے میں میٹرک امتحانات میں بدنظمی کے معاملے میں متحرک ہوگئے تھے اور ناظم امتحانات میٹرک بورڈ کو طلب کرلیا تھا۔
ناظم امتحانات محمد شائق نثار کھوڑو کے دفتر پہنچے تو نثار کھوڑو نے بدنظمی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
Comments are closed.