بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

کراچی، حیدرآباد میں آج اور کل تیز بارش کا امکان

کراچی اور حیدرآباد میں آج اور جمعہ کو موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہٰ یار، میرپورخاص، حب اور لسبیلہ میں بھی 16جون تک موسلادھار بارش ہوسکتی ہے اور 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

طوفان کے دوران کیٹی بندر اور اس کے اطراف لہریں 8 سے 12 فٹ بلند ہوسکتی ہیں۔

ادھر سمندری طوفان کے زیرِ اثر بدھ کو کراچی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

کیٹی بندر، سجاول اور تھرپارکر میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی، میرپور خاص اور عمرکوٹ میں گرد آلود ہوائیں چلیں۔

میرپور خاص میں تیزگرد آلود ہوائیں چلنے سے کئی مقامات پر درخت گرگئے، بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں اور بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.