بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

سمندری طوفان کے سبب بدین میں تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش شروع

سمندری طوفان کے سبب بدین میں تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش شروع ہوگئی۔

اس کے علاوہ ساحلی پٹی بھگڑا میمن کے مقام پر بھی طوفانی بارش جاری ہے۔

موسلا دھار بارش کے باعث کئی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہوگیا ہے۔

سمندری طوفان بپرجوائے کے ساحلی علاقوں کے قریب آنے پر بدین کی ساحلی پٹی سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

سیرانی میں 300 خاندانوں کو سرکاری اسکول میں منتقل کر کے انہیں راشن دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بدین کی ساحلی پٹی پر پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے اور سمندر میں طغیانی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.