بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

پاکستان اور یورپی یونین کا پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور یورپی یونین نے پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر اور یورپی یونین کے وفد برائے جنوبی ایشیا کے ممالک کے ساتھ تعلقات کی سربراہ نکولا پروکاسینی کے درمیان برسلز میں ملاقات کے دوران مفاہمت طے پائی۔

وزیر مملکت نے زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے، انہوں نے ٹریڈ مانیٹرنگ گروپ برائے جنوبی ایشیا کے نمائندے اور انسانی حقوق کی رکن سب کمیٹی کراہ میکس کے ساتھ بھی نتیجہ خیز تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر اور نئے جی ایس پی پلس کے نمائندے ہیڈی ہوٹلا سے بھی اہم ملاقات کی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے ایک موثر ذریعہ ہے۔ اس کی بڑھتے ہوئے EU-Pak تجارت بالخصوص ملازمتوں کی تخلیق، برآمدات میں اضافہ اور جامع ترقی پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔

حنا ربانی کھر نے انٹرنیشنل ٹریڈ کمیٹی کے سربراہ برنڈ لینج سے بھی ملاقات کی اور آنے والی جی ایس پی پلس اسکیم اور پاکستان کی پوزیشن پر تبادلہ خیال کیا۔

انسانی حقوق کی ذیلی کمیٹی کی وائس چیئر مین یورپی پارلیمنٹ برنارڈ گوئٹا سے ملاقات میں وزیر مملکت نے انہیں بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا اور یوکرین میں ہونے والی پیش رفت پر بھی گفتگو ہوئی۔ 

دونوں فریقین نے مستقبل میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔

یاد رہے وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کے دورۂ یورپی یونین سے پاکستان اور یورپ کے مابین تعلقات مضبوط و مستحکم ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.