کراچی میں عائشہ منزل کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی، حادثے میں کار مکمل تباہ ہوگئی لیکن کار میں سوار افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
ذرائع کے مطابق عائشہ منزل کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی، حادثے کے وقت کار میں ڈرائیور سمیت 3 افراد موجود تھے جو کہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
ذرائع کے مطابق ڈرائیور سمیت کار میں موجود تینوں افراد کی عمریں 15 سے 20 سال کے درمیان ہیں، حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔
Comments are closed.