شہر قائد کراچی کی رہائشی بیوہ خاتون اور 6 بچوں ماں کی جانب سے اعلیٰ حکام سے تحفظ کی اپیل کی گئی ہے۔
خاتون کا موقف ہے کہ میرے شوہر کا 13ماہ قبل انتقال ہوا تھا، شوہر کے انتقال کے فوراً بعد ہی دیوروں نے گھر پر حملہ کیا اور عدت کے دوران مجھے گھر سے نکال دیا گیا۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ شہباز گوٹھ پر میرے گھر پر قبضہ کرلیا گیا ہے، اپنے گھر پر قبضے کا مقدمہ درج کرواچکی ہوں۔
متاثرہ خاتون کا بتانا ہے کہ میرے دیور غیرت کے نام پر مجھے قتل کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، میرے گھر پر قبضہ ہو چکا ہے، کرائے کے گھر پر رہ رہی ہوں۔
Comments are closed.