پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیا ہے۔
اس حوالے سے مونس الہٰی نے کہا ہے کہ کدھر گئے روسی تیل کی آمد پر تیل سستا کرنے کے شوبازی دعوے؟
مونس الہٰی نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار نے جاتے جاتے قوم کو ایک اور اذیت ناک جھٹکا دیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.