یورپی ملک سلوواکیہ کے شہری سینس نے کتے کو گاڑی کا اسٹیئرنگ تھما دیا، پولیس نے جرمانہ کردیا۔
پولیس کے کیمرے میں ایک تصویر کھینچی گئی جس میں ایک کتا سامنے دیکھ کر مسکرا رہا ہے۔
پولیس نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا کہ کتے نے کار کا اسٹیئرنگ پکڑا ہوا ہے اور سامنے کے شیشے سے ایک ہرن کو دیکھ رہا ہے۔
پولیس نے ازراہ مذاق کہا کہ انہوں نے کتے کے شکار کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
کتے کے مالک نے اصرار کیا کہ کتا اچانک اس کی گود میں چھلانگ لگا کر بیٹھ گیا تھا لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ ہماری ریکارڈ شدہ ویڈیو کے مطابق گاڑی میں کوئی فوری حرکت نہیں ہوئی۔
شہری پر ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں اسی وقت جرمانہ عائد کردیا گیا۔
Comments are closed.