بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کبھی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھا، یوسف رضا گیلانی

حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سینیٹ الیکشن میں متفقہ امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھا، لوگ ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کس کے مقابلے میں لڑ رہا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ میں تاریخ کا واحد متفقہ امیدوار تھا، تب مجھے 264 ووٹ ملے تھے،مجھے اپوزیشن نے اعتماد کا ووٹ دیا۔

یوسف رضا گیلانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اعظم سواتی کی بات کو سنجیدہ نہ لیں وہ پی ڈی ایم کے ترجمان نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کی خاص بات یہ ہے کہ ان کے تجویز و تائید کنندگان میں دو سابق وزرائے اعظم شامل ہیں۔

یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی میں راجا پرویز اشرف تجویز کنندہ ہیں جبکہ شاہد خاقان عباسی سینیٹ میں ان کے کاغذات نامزدگی کے تائید کنندہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.