بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کانگریس کمیٹی: ٹرمپ کو پیش ہونے کا حکم، قرار داد منظور

امریکی کانگریس کمیٹی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش ہونے کے حکم کی قرار داد منظور کر لی۔

کانگریس کمیٹی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے 6 جنوری کو  آخری سماعت پر پیش ہونے کی قرار داد پر ووٹنگ ہوئی۔

کمیٹی کی سماعت میں نتیجہ نکالا گیا کہ ٹرمپ کو الیکشن ہارنے کا علم تھا اور انہوں نے جان بوجھ کر کیپیٹل ہل پر حملہ کروایا۔

سماعت میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے حملہ روکنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

سابق صدر ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ کارروائی کا کیس بنانے کی سفارش کا بھی امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.