بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھمادیا گیا، ذرائع

امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستان سے متعلق بیان کے معاملے پر دفتر خارجہ نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو طلب کرلیا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر کو احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو بے قاعدہ قرار دے دیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی سفیر سے مراسلے کے ذریعے امریکی صدر کے بیان پر وضاحت کا بھی کہا گیا، جبکہ امریکی سفیر کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا گیا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر کو پاکستان کے ایٹمی اثاثہ جات کی حفاظت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی میں خطاب کے دوران روس اور چین کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کو لپیٹ میں لیا تھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.