بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیب لاہور نے سابق چیئرمین واپڈا کو نوٹس جاری کردیا

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو نوٹس جاری کردیا۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین، چیئرمین واپڈا اور دیگر کو نیب لاہور کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ سابق چیئرمین کے خلاف اختیار کے غلط استعمال، سرکاری فنڈز میں بےضابطگی کی شکایات درج ہیں، مالی فوائد، تربیلا کے چوتھے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں سرکاری وسائل کو نقصان پہنچانے کے خلاف شکایت درج ہے۔

خط میں ہدایت کی گئی کہ الزامات پر جواب اور اپنے اثاثوں کا پرفارما بھی جمع کروائیں، الزامات پر ڈپٹی ڈائریکٹر کمپلیننٹ سیل قدسیہ فردوس کے سامنے پیش ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.