کامونکی ریلوے اسٹیشن جہاں کوئی ٹرین رکتی ہے اور نہ ہی کوئی مسافر آتا ہے لیکن اس کے پلیٹ فارم کسی پارک اور گراؤنڈ سے محروم شہریوں کے لئے تفریح کا مرکز بن گئے ہیں۔
کامونکی ریلوے اسٹیشن، جہاں سے کئی ٹرینیں سیٹی بجاتے گزر جاتی ہیں، مگر رکتی کوئی نہیں ہے۔
ٹرین نہیں رکتی تو کیا ہوا، کامونکی کے باسیوں نے ریلوے اسٹیشن کی رونقیں ماند نہیں پڑنے دیں، کہیں بچے کرکٹ کھیل رہے ہیں، تو کہیں نوجوان سیر کو نکلے ہیں، تو کہیں بزرگ بیٹھے تاش سے دل بہلا رہے ہیں۔
نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ ٹریک پر کھیلنے سے جانی نقصان کا خطرہ ہے۔ لیکن کھیلنے کو کوئی میدان نہیں تو وہ کھیلنے کہاں جائیں۔
ٹرینوں کے اسٹاپ ختم ہونے سے ریلوے اسٹیشن پر تعینات عملہ پریشان دکھائی دیتا ہے۔
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ کامونکی ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کے اسٹاپ بحال کرنے کے ساتھ ساتھ کھیل کے لیے میدان اور تفریح کے لیے پارک بنائے جائیں۔
Comments are closed.