بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کامن ویلتھ گیمز: ویمن کرکٹ ایونٹ میں قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ بھی ہار گئی

کامن ویلتھ گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں قومی ویمن ٹیم اپن آخر گروپ میچ بھی ہار گئی۔ 

آخری گروپ میچ میں آسٹریلین ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو 44 رنز سے باآسانی شکست دے دی۔ 

اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے تھے۔ 

آسٹریلیا کی جانب سے تاہلیہ میک گرا 78 اور بیتھ مونی 70 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہیں۔ 

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء اور سعدیہ اقبال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم 161 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 116 رنز ہی بنا سکی۔

فاطمہ ثناء 35 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ عمیمہ سہیل اور بسمہ معروف نے 23، 23 رنز  کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی تاہلیہ میک گرا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ قومی ویمن ٹیم کو اس ایونٹ میں بھارت اور بارباڈوس کے ہاتھوں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے ساتھ ہی وہ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.