سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ملک کے شمالی علاقہ جات سے ویڈیو شیئر کرکے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی، اس ویڈیو میں انہیں برفیلے علاقے میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں کامران ٹیسوری اپنے تین بچوں کے ساتھ برف سے کھیلتے ہوئے خوشگورا موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔
انہوں نے مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ ماہ شب و روز کام کے بعد کچھ وقت گھر والوں کے ساتھ گزارنے کا موقع ملا ‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم خوش قسمت ہیں کہ اس خوبصورت ملک پاکستان میں پیدا ہوئے پاکستان کا ہر حصہ اپنی مثال آپ ہے!‘۔
واضح رہے کہ کامران ٹیسوری نے گزشتہ برس اکتوبر میں گورنر سندھ کا عہد سنبھالا جس کے بعد وہ اپنی ذمہ داریوں میں مصروف ہوگئے، لیکن وقتاً فوقتاً وہ اپنے اہل خانہ کے لئے وقت نکالتے رہتے ہیں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کرتے ہیں۔
اس سے قبل ان کی اپنے نومولود بچے کو نہلاتے ہوئے بھی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے نوجوان لڑکوں کو پیغام دیا تھا کہ انہیں بھی گھر کے کاموں میں خواتین کا ہاتھ بٹانا چاہئے۔
Comments are closed.