ہفتہ 28؍جمادی الثانی 1444ھ21؍جنوری 2023ء

لاہور میں نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کا اعلان

لاہور میں کل سے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا گیا۔

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر وحید عباسی نے کہا ہے کہ روٹی 16 روپے اور نان 30 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

وحید عباسی نے کہا ہے کہ فائن آٹے کا 80 کلو کا تھیلا 12 ہزار روپے میں مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹا مہنگا خرید کر سستی روٹی فروخت نہیں کرسکتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.