ہفتہ 28؍جمادی الثانی 1444ھ21؍جنوری 2023ء

پاکستان سپر لیگ کیلئے لاہور قلندرز کا تربیتی کیمپ 4 فروری سے لاہور میں شروع ہوگا

لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے لیے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا تربیتی کیمپ 4 فروری سے لاہور میں شروع ہوگا۔

عاقب جاوید نے کہا ہے کہ کیمپ 9 فروری تک قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں چند غیرملکی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ مینجمنٹ کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں بتایا کہ کوئٹہ میں نمائشی میچ کروانا چاہتے ہیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ لاہور میں کیمپ لگانے کا مقصد کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.