ہفتہ 28؍جمادی الثانی 1444ھ21؍جنوری 2023ء

پاک چین دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے، لی بیجان

چین کے قونصل جنرل لی بیجان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین  کی دوستی مثالی ہے۔

کراچی میں پاک چائنا فرینڈ شپ پارک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے منصوبے مستقبل میں کراچی کے لیے بہتر ثابت ہوں گے۔

لی بیجان نے کہا کہ پاک چین دوستی زندہ باد اور یہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں پاک چائنا فرینڈ شپ پارک کا افتتاح کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.