ویسٹ انڈیز اور پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کی کرکٹر کامران اکمل نے دعوت کی۔
کامران اکمل لاہور میں واقع لبنانی ریسٹورنٹ میں کھانے کھلانے کے لیے ڈیرن سیمی کو اپنے ساتھ لے گئے، دعوت میں سابق فاسٹ بولر محمد اکرم بھی موجود تھے۔
اس حوالے سے کامران اکمل نے کہا کہ ڈیرن سیمی جب بھی پاکستان آتے ہیں تو گیٹ ٹو گیدر کرتے ہیں، اُنہوں نے لاہور میں لبنانی کھانے کی بہت تعریف کی۔
ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کامران اکمل کی دعوت کی ایک تصویر ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور شاندار ڈنر دینے پر پاکستانی کرکٹر کا شکریہ ادا کیا۔
ڈیرن سیمی ان دنوں پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کےلیے لاہور میں ہیں، ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر حیدر آباد ہنٹرز کے مینٹور بھی ہیں۔
Comments are closed.