وزارت اطلاعات و نشریات نے کابینہ اجلاس کی رپورٹنگ کے حوالے سے پیمرا اور ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے حالیہ موقف کا نوٹس لے لیا۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے پیمرا کو اس کے موقف کے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی جبکہ ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کو ان کی رائے کی تفصیلات پیش کے لیے کہا ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ وزارت آزادی اظہار رائے کے فروغ، اطلاعات تک رسائی اور میڈیا اور حکومت کے مابین پل کا کردار ادا کرتی رہے گی۔
وزارت اطلاعات میڈیا کے ساتھ تعاون اور اشتراک سے ملک میں آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ، فیک نیوز کے تدارک اور افواہ سازی کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔
Comments are closed.