افغانستان کے دارالحکومت کابل میں روسی سفارت خانے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق روسی سفارت خانے کی جانب بڑھنے والے خودکش بمبار کو شناخت ہوتے ہی وہاں موجود گارڈز نے گولی مار دی جس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کسی قسم کے جانی نقصان سے متعلق تفصیلات نہیں ملی ہیں۔
واضح رہے کہ روس ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے طالبان کے ملک پر قبضے کے بعد کابل میں اپنا سفارت خانہ برقرار رکھا ہے۔
روسی حکومت نے اگرچہ باضابطہ طور پر طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے تاہم اس کی پیٹرول اور دیگر اشیاء کی فراہمی کے معاہدے پر افغان حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
Comments are closed.