بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وسیم اکرم نے قومی کرکٹرز کا اصل دُکھ بتا دیا

لیجنڈ کرکٹر اور پاکستان ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر مجھے فخر ہے، صرف اس لیے نہیں کہ وہ اچھا کھیل رہے ہیں بلکہ اس لیے بھی کہ وہ اپنے دلوں میں ہمارے ملک کا دکھ اٹھائے ہوئے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں وسیم اکرم نے کہا کہ اس وقت پاکستان سے دور رہنا بہت مشکل ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ہماری کرکٹ ٹیم کے لڑکے آپ کے لیے اپنا سب کچھ دے دیں گے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022ء کے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔

پاکستان نے بھارت کا 182 رنز کا ہدف محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں پورا کیا، رضوان نے 71 اور نواز نے 20 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.