بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مون سون میں برساتی پہنے کتّے کی ویڈیو وائرل

مون سون کا موسم کسے نہیں پسند، بچے ہوں یا بڑے ہرکوئی بارش میں بھیگتے وقت بالکل بچہ بن جاتا ہے لیکن ان دنوں سوشل میڈیا پر کسی انسان کی نہیں بلکہ بارش کا مزہ لیتے ایک کتے کے بچے کی دھوم مچی ہوئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتّا برساتی پہنے بارش میں بھیگتے ہوئے ادِھر ادُھر بھاگتا پھر رہا ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک مجموعی طور پر 30 لاکھ سے زائد بار پسند کیا جاچکا ہے جبکہ 36 ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین کمنٹس میں دلچسپ تبصرے اور ہارٹ والے ایموجی سے ری ایکٹ کر رہے ہیں۔

کئی صارفین کو برساتی بھاگیا اور وہ اپنے اپنے پالتو جانوروں کے لیے بھی ایسا ہی برساتی خریدنے کے خواہ دکھائی دیئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.