بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فرانس: 86 افراد کی ٹرک سے کچل کر ہلاکت، ملزمان کیخلاف مقدمے کا آغاز

فرانس کے شہر نیس میں جولائی 2016ء میں ہونے والے ٹرک حملے کے سلسلے میں 8 مشتبہ افراد پر مقدمے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2016 میں فرانس کے جشنِ آزادی کے موقع پر ایک ٹرک سوار نے ہزاروں مقامی افراد اور سیاحوں پر حملہ کر کے اُنہیں بری طرح کچل دیا تھا، اس حادثے میں 86 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

حملہ آور ایک 31 سالہ تیونسی باشندہ تھا جسے موقع پر ہی پولیس کی جانب سے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

مذکورہ حادثے کی  مسلسل 14 گھنٹے لمحہ بہ لمحہ کوریج کا اعزاز ’جیو نیوز‘ کو حاصل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.