پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے مسلم لیگ (ن) کو پنجاب میں تحریک عدم اعتماد اور اعلیٰ سطح پر پارٹی رابطے کرانے کی پیش کش کردی۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پنجاب میں عدم اعتماد سے متعلق رانا ثنا کی پیشکش قبول ہے، اب ان سے انفرادی طور پر رابطہ کر کے کہوں گا کہ اپنی قیادت کا ہماری قیادت سے رابطہ کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثنا کی پیشکش کو مثبت انداز میں دیکھتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی مل کر چاہیں تو مطلوبہ نمبر سے کہیں زیادہ حاصل کرسکتی ہیں۔
Comments are closed.