بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

کاؤنٹی چیمپئن شپ: سرے نے 501 رنز کا ہدف عبور کرلیا

کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سرے نے چوتھی اننگز میں 501 رنز کا ہدف عبور کرلیا۔

کینٹ کیخلاف سرے نے کھیل کے آخری روز 501 رنز کا کامیابی سے تعاقب کیا۔ سرے کے کھلاڑیوں نے چوتھی اننگز میں 146.1 اوورز بیٹنگ کی۔

فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں صرف 15ویں مرتبہ چوتھی اننگز میں 500 یا اس سے زائد رنز بنے ہیں۔ 

سرے چوتھی اننگز میں 500 سے زائد رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کرنے والی آٹھویں ٹیم بن گئی۔

خیال رہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں اب تک 61 ہزار 500 سے زائد میچز ہوچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.