curvy hookup connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup best totally free hookup app gay vegas hookup hookup Millerton

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈی جی ISI کا نوٹیفکیشن: وزیرِ اعظم نے کابینہ کو اعتماد میں لیا

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہم ایک پیج پر ہیں اور معاملہ خوش اسلوبی سے جلد حل ہو گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ نے اجلاس میں افغانستان کی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے اجلاس میں متعدد ایجنڈوں کی منظوری دے دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.