hookup Cresskill New Jersey free amarillo hookups hookup Vincentown New Jersey connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup hookup Wurtsboro NY

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلدیاتی ادارے بحال نہ کرنے کیخلاف درخواستوں پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب طلب

لاہور ہائی کورٹ نے اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کے باوجود بلدیاتی ادارے بحال نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو 18 اکتوبر کو طلب کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے بلدیاتی نمائندوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔

پنجاب حکومت کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر بلدیاتی اداروں کی بحالی کے پلان کی پنجاب کابینہ سے منظوری کے بارے میں رپورٹ طلب کی تھی۔

درخواست گزاروں کے وکلاء کے مطابق عدالتی احکامات پر بلدیاتی ادارے بحال کرنا حکومت کی آئینی ذمے داری ہے لیکن حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔

درخواستوں میں سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.