بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار روپے کا ہوگیا

ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 16 ہزار روپے ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں آج 750 روپے اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ کاروبار کے اختتام پر 171 روپے 4 پیسے ہے جو تاریخی اعتبار سے ڈالر کی تاحال بلند ترین اختتامی قیمت ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 643 روپے اضافے سے 99 ہزار 451 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 8 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 763 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.