بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک کے کئی علاقوں میں سردی نے دستک دے دی

ملک کے کئی علاقوں میں سردی نے دستک دے دی، ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ہے۔

دیامر، استور سمیت بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی جبکہ سیاحتی مقام دیو سائی میں 4 انچ برف جم گئی۔

برف باری کے باعث بابو سر ٹاپ اور ناران نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل کردی گئی ہے۔

ادھر استور، غذر اور کشمیر کے پہاڑوں پر بھی برف باری ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.