جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

ڈی جی رینجرز سندھ کا رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

ڈی جی رینجرز سندھ نے رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، رینجرز موبائل پر بم حملے کی جگہ بھی گئے۔

انہوں نے نارتھ ناظم آباد اور اورنگی ٹاؤن کا بھی دورہ کیا، شہریوں سے ملاقات کی۔

ڈی جی رینجرز  میجر جنرل افتخار نے مقامی ہوٹلوں میں لوگوں کے ساتھ چائے بھی پی۔

ادھر اورنگی ٹاؤن کراچی میں رینجرز موبائل پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ رینجرز اہلکار کی مدعیت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.