قومی کرکٹر نسیم شاہ کا بلوچستان پولیس کا اعزازی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) بننے کے بعد سوشل میڈیا پر بیان آگیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نسیم شاہ نے تحریر کیا کہ ’بلوچستان پولیس کا خیرسگالی سفیر مقرر ہونا اعزاز کی بات ہے۔‘
نسیم شاہ نے اپنے پیغام کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس بلوچستان عبدالخلیق شیخ کے ہمراہ موجود ہیں۔
نسیم شاہ کے ٹوئٹ پر ساتھی کھلاڑیوں اور ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
Comments are closed.