پاکستان سپر لیگ میں کمنٹری کرنے والے ڈینی موریسن نے دوسرے لوگوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اس مرتبہ انہوں نے پریزنٹر ایرن ہالینڈ کے ساتھ ایسا کیا۔
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈینی موریسن دنیا بھر میں مختلف کرکٹ لیگز میں اپنے منفرد انداز اور کھلاڑیوں اور ساتھی کمنٹیٹرز کے ساتھ مذاق کرنے کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔
اتوار کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ سے قبل ایرن ہالینڈ اور ڈینی موریسن کے درمیان دلچسپ اور مزاحیہ انداز میں گفتگو ہوئی۔
اس دوران ڈینی موریسن نے ایرن ہالینڈ کو گود میں اٹھا لیا۔
اس گفتگو اور مزاحیہ انداز کی ویڈیو ایرن ہالینڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی جس کا ڈینی موریسن نے جواب بھی دیا۔
واضح رہے کہ ڈینی موریسن بھارت کی آئی پی ایل میں بھی 2 مرتبہ اسی طرح کرچکے ہیں۔
Comments are closed.