وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا۔
یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے بھارت اور افغانستان کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا ہے۔
فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیٹا نے ثابت کیا کہ فیک نیوز اور پروپیگنڈے کی لڑائی کے لیے صف بندی ضروری ہے، پاکستان کی رائے عامہ کو حقیقت سے آگاہ رہنا چاہیئے۔
Comments are closed.