بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیف سیکرٹری پنجاب کورونا کا شکار، بزدار کی رپورٹ منفی

چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کورونا کا شکار ہوگئے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور ان کے پی ایس او حیدر علی کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ۔

کورونا علامات ظاہر ہونے پر چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک نے ٹیسٹ کروایا تھا، وہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ بہاولپور کے دورے پر تھے۔

چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک نے کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر تمام مصروفیات منسوخ کر دیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ کے طیارے میں سوار تمام شخصیات کے کورونا ٹیسٹ کروائے گئے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور ان کے پی ایس او حیدر علی کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.