پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈھائی سال کی کارکردگی پر آپ کو فخر نہیں، شرم آنی چاہیے۔
مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے پیغام پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سال میں مہنگائی 3 فیصد سے 16 فیصد کردی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے ان ڈھائی برسوں میں آٹا 35 سے 100 روپے کلو اور چینی 52 سے 120 روپے کردیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس کارنامے پر آپکو فخر نہيں شرم کرنی چاہیے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.