ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

پاکستان کی سعودی حکومت سے چینی ویکسین رجسٹر کرنے کی درخواست

سعودی حکومت نے عازمین حج کے لیے کورونا ویکسینیشن کی شرط رکھ دی۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے سعودی حکومت سے رابطہ کیا اور چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی۔

پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ پاکستانیوں نے چینی ویکسین لگوائی ہے جبکہ ڈاکٹرز دوبارہ کوئی اور ویکسین لگوانے کی اجازت نہیں دیتے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے پاکستان سے عازمین حج کی آمد کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر 5 لاکھ ویکسین لگیں گی تو صورتحال قدرے بہتر ہوگی۔

پاکستان نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سعودی وزارت صحت عازمین حج کےلیے چینی ویکسین کی اجازت دے۔

پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے چینی ویکسین کو منظور کرلیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.