ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

فلسطینیوں کے حق میں ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیلی مظالم کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی میں وکلا، سول سوسائٹی اور یوتھ رہنماؤں نے مظاہرے کئے، سندھ ہائی کوٹ بار ایسوسی ایشن نے ہائی کورٹ سے پریس کلب تک ریلی نکالی۔

سول سوسائٹی اور دیگر تنظیموں نے پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔

لاہور میں جماعتِ اسلامی حلقہ خواتین لاہور کے زیرِ اہتمام ناصر باغ سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

شرکا نے مطالبہ کیا کہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے سب کو متحد ہوکر آواز بلند کرنی چاہئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.