ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

بلاول بھٹو کی پنشن سے 10 فیصد کٹوتی کی مخالفت

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن سے 10 فیصد ٹیکس کٹوتی کی مخالفت کردی۔

ایک بیان میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسی کا ہر فورم پر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو اس طرح کے اقدام کے بارے میں سوچتے ہوئے بھی شرم آنی چاہیے۔

مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہرنیا حکومتی ترجمان عہدہ ملنے پر جھوٹ میں آپے سے باہر ہوجاتا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر کیاور ان کے عہدے کی سپریم کورٹ کے مطابق کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ معاشی ترقی کے جھوٹے دعوے پر پی ٹی آئی حکومت کو شرم آنا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کو آزمانے والوں نے پاکستان کے عوام کو بدترین آزمائش میں مبتلا کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.